بٹ خیلہ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ضلع مالاکنڈ گاؤں سخاکوٹ میں الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقہ نادان شہید سخاکوٹ میں نامعلوم افراد نے تحصیل و ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے نوجوان شوکت رحمان کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے فوری طور پر وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے جبکہ دوسرے واقعے میں شوہر نے بیوی کو ابدی نیند سلادیا ہے تفصیلات کے مطابق:۔ تھانہ سخاکوٹ کے رپورٹ کے مطابق سخاکوٹ میں ایک واقعے میں ایک شخص عبد اللہ نے گھریلوں جھگڑے پر اپنے شریک حیات مسماۃ (ل) کو قتل کردیا ہے۔ تھانہ سخاکوٹ کے انچارج عبد الوہاب نے دیگر نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے دوسرے واقعے میں علاقہ نادان شہید سخاکوٹ میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان شوکت رحمان سکنہ تحصیل و ضلع ہنگو کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی ہے جسے لیویز نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کردیا ہے لیویز تھانہ سخاکوٹ نے مقدمات درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔