4 ایڈیشنل سیشن اور 2 سینئر سول جج او ایس ڈی مقرر،نئی تعیناتیوں کے منتظر

   4 ایڈیشنل سیشن اور 2 سینئر سول جج او ایس ڈی مقرر،نئی تعیناتیوں کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے 4 ایڈیشنل سیشن اور 2 سینئر سول ججوں کو او ایس ڈی بنا دیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہورہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج محمد یونس عزیز، محمد ریاض اورمحمد اسحاق حاشر کو او ایس ڈی کر دیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ سینئر سول جج لاہور سول ڈویژن شکیب عمران قمر، سینئر سول جج پاکپتن شریف ہدایت اللہ شاہ بھی او ایس ڈی بنادیئے گئے ہیں،نوٹیفیکیشن میں او ایس ڈی کئے گئے ججوں کو 13 اگست تک نئے دفاتر میں چارج سنبھالنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
تعیناتیاں منتظر