صوابی میں دو منشیات فروش گرفتار

  صوابی میں دو منشیات فروش گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) تھانہ کالوخان پولیس نے منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بناکر دو منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان میں سے ملزم شاھد سکنہ کرنل شیر نے خود کو محکمہ خزانہ پشاور میں گریڈ 16آفیسر ظاہر کر رہے تھے'دوران تلاشی موٹرسائیکل کے سیف گارڈ سے 3 عدد پیکٹ چرس برآمد ہوئی ملزمان شاھد اور سجاد ساکنان کرنل شیر کلے  نے موٹرسائیکل کے ذریعے چرس سمگل کر رہے تھے جب کہ ایس ایچ او تھانہ پر مولی سلطان محمود خان نے ایک کارروائی کے دوران تیئس سالوں سے منشیات کے مقدمے میں پشاور پولیس کو مطلوب اشتہاری عمران سکنہ گنگو ڈھیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک موٹر کار بھی بر آمد کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ضلعی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر منصف خان بمع پولیس ٹیم نے بمقام کرنل شیر کلے کریم شاہ مزار کے قریب ناکہ بندی کر رکھی اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو بعرض چیکنگ روک کر جس میں سے شاہد نامی شخص نے خود کو محکمہ خزانہ پشاور کا گریڈ 16 آفیسر ظاہر کیا دوران تلاشی موٹرسائیکل نمبری v.1495 کے سیف گارڈ میں اویزاں خاتون کی دوپٹہ میں لپٹا ہوا شاپر سے تین عدد پیکٹ چرس یعنی کل 3000گرام چرس برآمد کرکے ملزمان شاہد اور سجاد ساکنان کرنل شیر کلے کو گرفتار کیے گئے۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -