یوم آزادی کے دن بھی کوکی خیل متاثرین بحالی دھرنا جاری رہے گا،قبائلی مشران 

   یوم آزادی کے دن بھی کوکی خیل متاثرین بحالی دھرنا جاری رہے گا،قبائلی مشران 

  

جمرود(نمائندہ خصوصی)جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی اتحاد خیبر کے صدر زرغون شاہ،غفران اللہ خیبری،زوان کوکی خیل اتحاد کے صدیق آفریدی،صفدر،حاجی برک،داوود آفریدی،ملک عبدالظاہر،حاجہ ملک عصمت اللہ،ملک سید غاجان و دیگر نے کہا کہ یوم آزادی کے دن استحقام پاکستان بحالی تیراہ متاثرین کنونشن منعقد کی جائے گی،مزاکرات کے لئے ال سیاسی اتحادجمرود کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اس ملک کے محب وطن شہری ہیں،ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوکی خیل قوم کے متاثرین کو بھی با عزت اور بروقت واپس کیا جائے،ان کے بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں،دس سال سے امن کے بحالی کے لئے اپریشن کئے گئے،جسکے لئے ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں مگر اب امن بحال ہو چکا ہے،کوکی خیل متاثرین کو با عزت واپس کئے جائیں،سیاسی اتحاد خیبر اور مشران نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے علاقے میں پاک فوج کے موجودگی میں میدان کے لوگ ہمارے قیمتی جنگلات کاٹ رہے،گھروں کے چھتوں سے قیمتی لکڑی،کھڑکی دروازے چوری ہو رہے ہیں،سیاسی اتحاد نے یہ بھی واضع کیا کہ قوم کو نقضان دینے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا،اتحاد نے کوکی خیل مشران کے اکثریت کی کارکردگی مایوس کن ہے،انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی وزیر نورالحق قادری سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے تسلی دی ہے کہ حکام بالا سے متاثرین کی بحالی کے لئے بات چیت کر رہے ہیں جلد اس مسئلہ کا حل نکال لینگے،انہوں مزید کہا کہ جن لوگوں نے ماضی میں متاثرین کی مخالفت کی ہے،جو لوگ خفہ ہیں،جن کے تحافظات ہیں سیاسی اتحاد کے دروازے کھولیں ہیں یہ قومی مسلۂ ہے جسے اتفاق و اتحاد سے حل کرنے کی ضرورت ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -