تیمرگرہ،میدان اکاخیل کی پولیس چیک پوسٹ پرحملہ،3 اہلکار زخمی

    تیمرگرہ،میدان اکاخیل کی پولیس چیک پوسٹ پرحملہ،3 اہلکار زخمی

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) گزشتہ شب دیرلویر کے علاقہ میدان اکاخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،جوابی کاراوائی سے مسلح افرد فرار،سرچ آپریشن کے دوران  16مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ۔ڈی آئی جی محمد اعجاز خان کا ڈی پی او عبدالرشید خان کے ہمراہ جائے وقوع کا دورہ،جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور داد،مقابلے میں شریک  7اہلکاروں کو اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان،مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب ایک بجے کے قریب اکاخیل پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کے نتیجے میں چوکی کو جزوی نقصان پہنچنے کے سا تھ سا تھ تین پولیس اہلکار عدنان علی،خایستہ زیب اور زیب حسن معمولی زخمی ہو ئے،پولیس پارٹی کی بروقت کاراوائی اور تعاقب کے بعد مسلح افراد فرار ہونے ہوگئے،دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر اعجاز خان نے متاثرہ چوکی کا معاینہ کیا،انہو ں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس فورس کی اولین ترجیح ہے  فورس کے جوانوں کے حوصلے بلندہے،دہشت گردوں کے عزایم کو ہرصورت ناکام بنایا جائیگا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -