پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا، میر رضا 

    پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا، میر رضا 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) کینٹ بورڈ نوشہرہ کے جناح باغ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، ایگزیکٹیو افیسر نوشہرہ کینٹ، اسسٹنٹ کمشنرز اور خواتین نے جناح باغ میں پودے لگاکر شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیا ضلع نوشہرہ کے تین کینٹ بورڈز، ایرفورس اور ضلع بھر کے تمام علاقوں میں حکومت کی ہدایات کے مطابق لاکھوں پودے لگا کر ملک سے ماحولیاتی الودگی کا خاتمہ کریں گے اس سلسلے میں نوشہرہ کینٹ جناح باغ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی اس دوران سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر نذیر حسین خان، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میررضا اوزگن، ایگزیکٹیو افیسر کینٹ بورڈ چوہدری بابر حسین، اسسٹنٹ کمشنر محمد سہیل خان، اسسٹنٹ کمشنر جہانگیر ہ ثمن عباس، اسسٹنٹ کمشنر قاضی بریخنہ، وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ نوشہرہ شاہد حسن ایڈوکیٹ ممبران کینٹ بورڈ نوشہرہ محمد فیاض خان، محمد اسماعیل، اقلیتی ممبر سٹیفن غوری اور خواتین نے پودے لگار کر شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیا اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن نے کہاکہ  پودے انسانی زندگی کے لئے اتنی ضروری ہے جیسا کہ پانی اور تازہ ہوا پودوں سے ماحولیات الودگی کا خاتمہ ممکن ہے اور اس سے ملکی زرمبالہ میں بھی اٖضافہ کیا جاسکتا ہے ہم سب کو ملکر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے تاکہ ملک سے ماحولیاتی الودگی کا خاتمہ ہو ہوسکے پودے نہ صرف ماحولیاتی الودگی کے خاتمے کیلئے موثر ہے بلکہ اس ٹمبر کے کاروبار کے زریعے ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ کیاجاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر بطور قوم پودوں درختوں کی نشو و نما کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر  پاکستان عالمی دنیا میں گرین و کلین پاکستان کے نام سے پہچانا جاسکے اور یہ تب ممکن ہے جب ہم پودے لگانے کو اپنا مذہبی و قومی فریضہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم سٹیشن کمانڈر بریگڈیر نزیر حسین خان، ایگزیکٹیو افیسر چوہدری بابر حسین، ٹایگر فورس اور دیگر سرکاری اداروں اور عوام کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے شجرکاری مہم کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -