سوئی نادرن گیس ٹاسک فورس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں 

سوئی نادرن گیس ٹاسک فورس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں 

  

پشاور (پ ر)سوئی ناردن گیس کے پشاور ریجن کی ٹاسک فورس نے پشاور شہر سمیت کوہاٹ، بنوں، لکی، دکھان اور چارسدہ میں مسلسل کاروائیاں کی ہیں۔مورخہ 03اگست 2020سے 08اگست 2020کے دوران مجموعی طور پر ڈائریکٹ / زیر زمین  76 کنکشن منقطع کئے گئے ہیں علاوہ ازیں مشتبہ 61 گھریلو میٹرز بھی بدلے گئے ہیں، ڈومیسٹک میٹرز پر کمرشل استعمال میں آنے والے 7 کیسز سامنے آئے جس کو منقطع کر دیا گیا ہے۔ مزید براں 2ایف آئی آر درج کروائی گئی اور ایف آئی آر کیلئے 1درخواست بھی کروائی گئیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -