ورسک روڈ،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ سے زندگی اجیرن

ورسک روڈ،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ سے زندگی اجیرن

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے علاقہ ورسک روڈ عاشق اباد میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی ٹرپنگ نے اہل علاقہ کی پرشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سب ڈویڑن داودزی کی ملی بھگت سے مذکورہ علاقہ کی بجلی لائن کو ورسک روڈ فیڈر ون سے ہٹا کر ورسک روڈ فیڈر ٹو پر ڈال دیا گیا ہے جس کے باعث بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوادزئی سب ڈویڑن کی جانب سے بغیر وجہ بتاے عاشق اباد ورسک روڈ کی بجلی لائن دیہات کے ساتھ شامل کر دی گی ہے جب کچھ بااثر ہاوسنگ سوسایٹیزز جو کہ مذکورہ علاقہ کے گردونواح میں شامل ہیں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ورسک روڈ فیڈر 2 پر بجلی کی غیر اعلانیہ دس،بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو گیاہے۔اہل علاقہ کی جانب سے بار بار شکایات کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ میں تین چار گھنٹے مذید اضافہ کردیا گیا  ہے۔اس سلسلہ علاقہ مکین اور علاقہ کی فلاح وبہبود کے لئے قائم  کی گی کمیٹی کے صدر اکبر خان کنڈی اور دیگر کا کہنا تھا کہ ماہانہ بل ادا کرنے کے باوجود علاقہ میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ گزشتہ کی دنوں سے جاری ہے،لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے مسلے کو حل کرنے کے بجا ئے  دوادزئی سب ڈویڑن نے گردونواح کے علاقوں کو چھوڑ کر صرف عاشق اباد کو دوسرے فیڈر پر منتقل کیا ہے جو کہ بلکل ناانصافی ہے۔جبکہ اس سے پہلے مزکورہ علاقہ میں لوڈشیڈنگ چار گھنٹے تک کی جاتی تھی اور فیڈر بھی ورسک روڈ ون تھا جبکہ اہل علاقہ کی بجلی کی ریکوری بھی 70 فیصد سے زائد ہے۔ٹرانسفارمر کی اوورلوڈنگ اور ٹرپنگ جیسے ایشوز سے قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل رہی ہے،تپتی دھوب و سخت گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ قابل برداشت نہیں ہے اس سلسلہ میں پیسکو کے ترجمان شوکت افضل سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کے باعث ایسا کیا گیا ہے کسی نہ کسی علاقہ کا لوڈ دوسرے فیڈر پر شفٹ کرنا تھا اس  لئے عاشق اباد کی بجلی لائن کو منتقل  کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -