ڈیرہ،رتہ کلاچی میں چنگی چی رکشوں سمیت موٹر سائیکلوں کی  بھر مارسیکورٹی خدشات بڑھ گئے

  ڈیرہ،رتہ کلاچی میں چنگی چی رکشوں سمیت موٹر سائیکلوں کی  بھر مارسیکورٹی ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) نیوسبزی منڈی رتہ کلاچی میں چنگی چی رکشوں سمیت موٹر سائیکلوں کی بھر مارسیکورٹی خدشات بڑھ گئے ڈیرہ اسماعیل خان  شمارصوبہ خیبر پختونخواہ کے احساس ترین اضلاع میں ہوتا ہے ملک بھر کے دیگر شہروں کی سبزی منڈیوں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی نیو سبزی منڈی کے اندر داخلے پر چنگچی رکشوں سمیت غیر مال بردار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر فوری پابندی لگائی جائے ان خیالات کا اظہار عوامی سماجی اور تجارتی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ صبح سویرے منڈی کے اندر چنگچی راکشوں اور غیر متعلقہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی وجہ سے منڈی میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی ڈیرہ اسماعیل خان کا امن بحال کرنے کے لیئے پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں تب جاکر ڈیرہ میں امن کی فاختہ بولی ہے نیوسبزی منڈی رتہ کلاچی کے اند ر چنگچی رکشوں سمیت دیگر غیر متعلقہ گاڑیوں پر پابندی نہ لگائی گئی توخدانخواستہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع کا ذمہ دار کون ہوگا لہذا عوام کے وسیع تر مفاد میں ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح سبزی منڈی کے اند ر چنگچی رکشوں سمیت دیگر غیر ضروری گاڑیوں کے داخلے پر پا بندی لگائی جائے اس نازک اور اہم مسلئے پر ڈپٹی کمشنر عمیر خان ڈیرہ اسماعیل خان،آر پی او یسیئن فاروق،ڈی پی او واحد محمود،سمیت ٹریفک پولیس انچارج فوری ایکشن لیں تاکہ شہریوں کی جان کی حفاظت احسن طریقے سے ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -