وومن یونیورسٹی صوابی،بی ایس  4 سالہ آن لائن داخلوں کی  آخری تاریخ 13 اگست مقرر

وومن یونیورسٹی صوابی،بی ایس  4 سالہ آن لائن داخلوں کی  آخری تاریخ 13 اگست مقرر

  

صوابی(بیورورپورٹ)وومین یونیورسٹی صوابی کے تمام شعبہ جات میں بی ایس چارسالہ میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ 13 آگست2020ہے جس کے بعد میرٹ لسٹ لگائی جائے گی۔امسال یونیورسٹی میں زوالوجی، کمپیوٹر سائنس، میڈیا اسٹڈیز، میتھمٹکس، انگلش، سائکالوجی، اردو، منجمینٹ سائنسز، اکنامکس، ارٹس اینڈ ڈیزائن، فزکس، کیمسٹری، پولیٹیکل سائنس، قانون، پاک اسٹڈی، سوشل ورک، اسلامیات سمیت نئے شعبہ جات ہیلتھ انفارمیٹکس، میڈیکل سونوگرافی، ڈائگنوسٹک لیبارٹری سائنسز، مائیکروبائیالوجی اینڈ ایمینالوجی، فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن سیمت دیگر شعبے شروع کئے گئے ہیں جن میں خواتین کے لئے مستقبل میں ملازمتوں کے بہت سے مواقع ہیں۔داخلے کے حوالے سے یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کا کہنا تھا کہ اُن کی کوشش ہے کہ طالبات ہر شعبے میں داخلہ لیں جن میں انہیں آگے جانے کے مواقع ہوں۔نئے شعبہ جات اس مقصد کے لئے شروع کئے گئے ہیں کہ طالبات دنیا کے ساتھ چلے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ آج کی تعلیم یافتہ لڑکی کل کی تعلیم یافتہ ماں ہوگی جو آنے والی نسل کی بہتر پروش کرے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -