پشاور، رہزنی میں ملوث ملزم گرفتار 

    پشاور، رہزنی میں ملوث ملزم گرفتار 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں تاجر سے تین سال قبل اسلحہ کی نوک پر ہونیوالی والی راہزنی میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جس کے قبضے سے مسروقہ رقم 14 لاکھ روپے بھی برآمدکر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق مدعی فواد علی ولد انورگل سکنہ بٹ خیلہ ملاکنڈ نے مورخہ12 جون 2017کو تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ چند نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے بھاری رقم چھینی گئی تھی،جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر پہلوں سے تفتیشی ٹیم کی تفتیش جاری تھی کہ اس دوران ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھا نہ پہاڑی پورہ علی حسن نے گزشتہ روزکا میاب کارروائی کے دوران رہزن گروہ کا ایک اور ملزم منصور ولد جنت گل سکنہ افغانستان کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے 15 لاکھ روپے بھی برآمد کئے ہیں،گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ساتھ مل کر تاجر سے بھاری رقم چھیننے کا اعتراف کر لیا ہے، رہزن گروہ کے دیگر ساتھی حضرت علی ولد حاجی زمین اورزبیح اللہ عرف اسلحہ ولد قدیر جان  ا س سے قبل بھی گرفتار ہو چکے ہیں جن سے لاکھوں روپے بھی برآمد کیے جا چکے ہیں،گرفتار ملزم کے قبضے سے اس کے حصے کی15لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم نے اپنے مزید ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے ہیں جن کی گرفتار ی جلد از جلد عمل میں لائی جائی گی،ملزم کو جس کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -