مردان،محمود آباد گڑھی کپورہ میں بیواؤں غرباء اور مستحقین میں فوڈ پیکج تقسیم 

  مردان،محمود آباد گڑھی کپورہ میں بیواؤں غرباء اور مستحقین میں فوڈ پیکج ...

  

مردان (بیورورپورٹ) محمود آباد گڑھی کپورہ میں بیواؤں،غرباء اور مستحقین میں فوڈ پیکج تقسیم کیاگیا فوڈ یپکج میں آٹا،دالیں،گھی،چائے،چینی اور اشیائے ضروریہ کے دیگر سامان بھی شامل تھا اس سلسلے میں علاقے کی سماجی تنظیم انصاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام تقریب زیر صدارت صدر محمد فرمان منعقد ہوئی اس موقع پر اخلاص ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیئرمین الیاس سہار امہمان خصوصی تھے تقریب میں 40سے زائد بیواؤں،یتیموں اور مستحقین میں اشیائے خورونوش کا سامان تقسیم کیاگیا تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے چیئرمین اشفاق احمد،محمد فرمان،الیاس سہارا اور سابق ناظم محمد طاہر نے کہاکہ بیوائیں،یتیم اور غرباء ہماری توجہ کے خصوصی مستحق ہیں کورونا وباء عام دھیاڑی مار طبقہ سب سے زیادہ متاثرہواہے ان مسائل او رمشکلات کو مدنظر رکھ کر علاقے کی سماجی تنظیم نے غریبوں کی مدد کے لئے کوشش کی انہوں نے کہا کہ فوڈ پیکج کے لئے علاقے سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم افراد نے مالی مدد کی ہے جس پر ان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -