حاجی احسان اللہ باچا کی کوششوں سے دو تاجر رہنماؤں کے مابین راضی نامہ

حاجی احسان اللہ باچا کی کوششوں سے دو تاجر رہنماؤں کے مابین راضی نامہ

  

مردان (بیورورپورٹ) مرکزی تنظیم تاجران (باچہ گروپ) کے صدر حاجی احسان اللہ باچا کی کوششوں سے دو تاجر رہنماؤں حاجی سلطان محمدمہمند اور مصطفی کمال کے درمیان راضی نامہ ہوگیا اس سلسلے میں فضل کالونی میں مسلم خان کی رہائش گاہ پر راضی نامے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تاجروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی حاجی سلطان محمد مہمند اور مصطفی کمال ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے اوراپنے تمام اختلافات کے خاتمے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی احسان اللہ باچہ نے تمام تاجروں خصوصاًحاجی سلطان مہمند اور مصطفی کمال کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ اختلافات ختم کرکے دونوں نے بڑے دل کا مظاہر ہ کیا تین تاجر رہنماؤں نے آئندہ کے لئے تاجروں کے مفادات کے لئے اکٹھاسرگرمیاں جاری رکھنے کا بھی عہد کیا اورکہاکہ تاجروں کے مفادات او رمسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -