ادینزئی میں صارفین کو اضافی یو نٹ ڈال کر بجلی بل بھیج دئیے گئے

ادینزئی میں صارفین کو اضافی یو نٹ ڈال کر بجلی بل بھیج دئیے گئے

  

اوچ دیر لو ئر (نامہ نگار)ادینزئی میں صارفین کو اضافی یو نٹ ڈال کر بجلی بل بھیج دئیے گئے انجمن تاجران ادینزئی نے اوور بلنگ و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلا ن کر دیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز صدر انجمن تاجر ان ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے 2روز بعد بجلی کی اوور بلنگ اور نارو ا لوڈشیڈنگ کیخلاف زبر دست احتجاجی مظاہرے کا اعلا ن کر دیا۔اوور بلنگ کیخلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو گیا۔واپڈا حکام قبلہ درست کر لیں۔مزید اووربلنگ نا قابل بر داشت ہے۔صدر انجمن تاجر ان خواجہ فیض الغفور نے کہا کہ ادینزئی کے ہزاروں عوام واپڈا کی کار ستانیوں کے سبب شدید گر می میں اذیت ناک صورتحال سے دو چار ہیں۔مگر کو ئی پو چھنے والا نہیں۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہور ہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا نے بلوں میں اضافے یونٹ ڈال کر 18،20ہزار روپے بلز بیج دیا ہے۔کر ونا سے متائثر غریب عوام اووربلز ادا کر نے کی پو زیشن میں نہیں ہے،انہوں نے صوبائی چیف ایکزیگٹیو پیسکو سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا،اور کہا کہ مو جودہ بلوں کو قسط وائز کیا جائے۔تاکہ غریب اور مزدور کار طبقہ اسے اسانی کیساتھ اداکر سکیں،بصورت دیگر 2دن بعد چکدرہ مین بازار میں زبر دست آحتجاجی مظاہرہ ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -