مہمند، حلیمز ئی میں ٹریفک کے مختلف حادثات، 3افراد جاں بحق 

مہمند، حلیمز ئی میں ٹریفک کے مختلف حادثات، 3افراد جاں بحق 

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)تحصیل حلیمزئی ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں تین افراد جان بحق۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیمزئی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان لڑکوں سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے۔ پہلا واقعہ گزشتہ شام نحقی ٹنل کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکرسے پیش آیا۔ تحصیل حلیمزئی یوسف کے مقام پر دو موٹرسائیکل سوار نو جوان لڑکے حماد ولد زرولی اور سہیل ولد مجید سکنہ سنگر کلے میاں منڈی کے طرف جارہے تھے کہ دوسری طرف سے آنے والے موٹر کار کے ساتھ ٹکراگئے۔ حادثے سے دونوں موٹر سائیکل سوار جان بحق ہوئے۔جان بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی عمریں سترہ اور بیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ جبکہ پیر کے روز غلنئی گاؤں میں چنگ چی رکشہ دیوار کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں سوارادھیڑ عمر تاج محمد سکنہ غلنئی یوسف خیل شدید زخمی ہوکر موقعہ پر دم توڑ گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -