نوشہرہ،دو دکانوں کا صفایا  کرنیوالا نوسر باز گرفتار

  نوشہرہ،دو دکانوں کا صفایا  کرنیوالا نوسر باز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی۔صرافہ بازار نوشہرہ کینٹ میں دو دوکانوں کا صفایا کرنے والا نوسرباز گرفتار۔ مال مسروقہ برآمد۔ ملزم پشاور پولیس کو90تولہ سونا کے چوری  میں بھی مطلوب ہے۔تفصیلات کے مطابق:۔  بلال احمد ASP کینٹ نے پریس کانفرس  کرتے ہوئے کہا کہ18-07-2020 کو صرافہ بازار میں ایک کرایہ دار نے دوکان کو پینٹ کروانے کے بہانے دو دوکانوں  سے 28تولے سونا اور 1لاکھ 30 ہزارکا صفایا کر دیا۔پولیس موقع پر پہنچی ابتدائی طور پر انجمن تاجران نے فوری طور پر کاروائی نہ کرنے اور آپس میں صلح کرنے کیلئے پولیس سے وقت مانگ لیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ کر لیا تاکہ شواہد مٹ نہ سکیں۔صلح مشورے کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور رپورٹ درج کی۔جس پر مقدمہ نمبر 480مورخہ 18-07-2020 جرم 380/109 تھانہ نوشہرہ کینٹ درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین نے ASPکینٹ بلال احمد کی سربراہی میں SHOنوشہرہ کینٹ الطاف حسین اورساجد اقبال ASIپر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سائینسی اور تکنیکی بنیادوں پر کیس کی تفتیش کی۔۔CCTV فوٹیج حاصل کی گئی۔فنگر پرنٹ اور موبائیل ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرکے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم محمد عامر حنیف ولد محمد حنیف ساکن لاہور کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے تمام حقائق اُگل دئیے اور اقرار جرم کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزم نوشہر ہ کے علاوہ پشاور تھانہ غربی پولیس کو 90 تولہ سونا چوری کے وارادت میں بھی مطلوب ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین نے تفتیشی ٹیم کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انشاء اللہ ملزم کوعدالت سے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔۔