خیبرپختونخوا ہاوسنگ  اتھارٹی کا 23 واں اجلاس

    خیبرپختونخوا ہاوسنگ  اتھارٹی کا 23 واں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا، جس میں وزیر ہاوسنگ  ڈاکٹر امجد علی، سیکرٹری ہاوسنگ داؤد  خان، ڈی جی پروانشل ہاوسنگ اتھارٹی عمران وزیر سمیت محکمہ اسٹیبلشمنٹ، لاء، لوکل گورنمنٹ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے حوالے سے  سامنے آنے والی آبزویشنز پر بات کی گئی اور اس کی وضاحت پیش کی گئی، جس پر ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کے لئے حیات آباد  فیز فائیو  میں بننے والے ہائی رائز فلیٹس کی قرعہ اندازی میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے اس کی قرعہ اندازی پی ایم آر یو کے ذریعے کی گئی، فلیٹس کا قبضہ دسمبر میں دیا جائیگا۔ اجلاس میں ہائی رائز فلیٹس سمیت صوبے میں جاری مختلف ہاوٗسنگ سکیمز  کے لئے درکار اسٹاف کی بھرتیوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، اجلاس کو  نشتر آباد میں 20 منزلوں سے زائد پرمشتمل  ہائی رائز اپارٹمنٹس کے حوالے سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے ساتھ ہونے والی مفاہمتی یاداشت سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبہ کے لئے ڈیزائن کے کام پر جلد کام شروع کردیا جائیگا۔  اجلاس سے خطاب میں وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت کا مقصد ہاوٗسنگ سکیمز میں شہریوں سے پیسے بٹورنا نہیں، بلکہ مناسب قیمت پر ان کے لئے  چھت کی سہولت فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ہاوسنگ صوبے میں بغیر کسی نفع و نقصان کے کم آمدنی والی اور متوسط طبقے کے لئے رہائش کی سہولتات ممکن بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر امجد علی نے حکام کو صوبے میں جاری مختلف ہاوسنگ سکیمز پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔