مردان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی  کے زیر اہتمام مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز

مردان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی  کے زیر اہتمام مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز

  

مردان (بیورورپورٹ) مردان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا،ایم ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حامد اسلام نے پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ایک سادہ تقریب ایم ڈی اے آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایمپلائز یونین کے صدر فیض اللہ خان سمیت تمام سٹاف نے شرکت کی خطاب کرتے ہوئے پی ڈی حامد اسلام نے کہاکہ شجرکاری مہم کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے پودے فراہم کئے ہیں آج سے شیخ ملتون کے تمام سیکٹروں میں پودے لگانے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور شہری بھی بڑھ چڑھ کر اس قومی مہم میں اپنے حصہ کے پودے لگائیں تاکہ گرین اورکلین پاکستان کو شرمند ہ تعبیر کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ ایم ڈی اے کی حدود میں تین ہزار پودے لگانے کا ہدف مقررکیاگیاہے مہم کے دوران ایس ایچ او شیخ ملتون سب انسپکٹر ارشد خان اور ایمپلائزیونین کے صدر فیض اللہ کے علاوہ بچوں نے بھی پودے لگائے اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -