اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات بنارس خان راہی کا استعفیٰ منظور

اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات بنارس خان راہی کا استعفیٰ منظور

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایم پی اے شکیل بشیر خان عمر زئی نے سیکرٹری اطلاعات بنارس خان راہی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فضل امین پختون یار اور ذلان خان کی بطور ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور فنانس سیکرٹری کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایم پی اے شکیل بشیر خان عمر زئی نے کابینہ کی مشاورت سے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات بنارس خان راہی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ بنارس خان راہی نے کچھ روز پہلے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔پارٹی کے ضلعی صدر اور کابینہ نے بنارس خان راہی کے پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ موصوف مستقبل میں بھی پارٹی کاز کے لئے اپنا کر دار ادا کرینگے۔ پارٹی کے ضلعی صدر شکیل بشیر خان عمر زئی نے کابینہ کی مشاورت سے فضل امین پختو ن یار اورذلان خان کی بطور ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور فنانس سیکرٹری کی منظور ی دیتے ہوئے دونوں کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ہدایات جاری کر دئیے۔ضلعی صدر شکیل بشیر خان عمرزئی کی طرف سے جاری کر دہ نوٹیفیکشن کے مطابق اس حوالے سے ضلعی کونسل سے منظوری کیلئے بہت جلد اجلاس بھی بلا یا جا ئیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -