بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو مہم شروع کی جائیگی،ڈاکٹر کاظم نیاز

  بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو مہم شروع کی جائیگی،ڈاکٹر کاظم نیاز

  

پشاور(سٹی رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹرکاظم نیاز نے کہا ہے کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے اور خطہ کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے بہتر ین معیار کی انسدا پولیو مہمات چلائی جائیں گی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسدادپولیو کے لئے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ڈاکٹر سمیراشمس، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی، صوبائی سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان،سیکرٹری صحت سید امتیازعلی شاہ،سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن،کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر عبدالباسط اور معاون اداروں کے حکام ونمائندوں نے ذاتی طور پر جبکہ مختلف ڈویژنز کے کمشنرز اوراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس اہم اجلاس میں شرکت کی جبکہ انسدادپولیو کے ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے 13اگست سے صوبہ کے21ہائی رسک اضلاع میں 13اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات،تیاریوں اور20جولائی کو ضم شدہ ضلع جنوبی وزیرستان میں چلائی جانے والی پولیو مہم کے اہداف اور نتائج کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث انسدادپولیو مہمات کو معطل کیا گیا تھا لیکن اب ضروری ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے انسدادپولیو مہمات کو بحال کیا گیا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیو مہمات میں اعلیٰ معیار کی حامل ہوں تعطل کے بعدبحال ہونے والی یہ پولیو مہمات انتہائی اہم ہیں اوران مہمات کی کامیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، سیکورٹی اداروں اور ایمرجنسی آپریشن سنٹر سمیت تمام متعلقہ محکمے،ادارے اور سٹیک ہولڈراپنی تمام تر توانائیاں اور کاوشیں بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے متعلقہ اضلاع کی سطح پر انسدادپولیو کی ذمہ داری لینے آگے بڑھیں اور اس کے ساتھ ایمرجنسی آپریشن سنٹر انسدادپولیو ویکسینیشن کے دوران ہر بچے تک رسائی کے لئے اعلیٰ تربیت یافتہ فیلڈسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائے، انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ انسدادپولیو کی موثر مہمات اور اہداف کے حصول کے لئے آپس میں رابطوں کوبہتر بنائیں اور انسداد پولیو مہم کے دوران تمام اضلاع بالخصوص باجوڑ، بنوں، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں، چیف سیکرٹری نے انسدادپولیو کی کاوشوں میں قابل قدر تعاون پر عالمی ادارہ اطفال(یونیسیف)، ڈبلیو ایچ او، بی ایم جی ایف، این سٹاف اور دیگر معاون اداروں کے کاوشوں کا شکریہ اداء کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -