بٹ خیلہ، وعدہ خلافیوں کیخلاف پیرا میڈیکس کا تحریک چلانے کا اعلان 

بٹ خیلہ، وعدہ خلافیوں کیخلاف پیرا میڈیکس کا تحریک چلانے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) موجودہ حکومت کے بے حسی اوروعدہ خلافیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بٹ خیلہ کے پیرامیڈیکس میدان میں اکراحتجاج تحریک کااعلان کردیا۔کروناوائرس کے خلاف جدوجہد میں ہراول دستے کاکردار اداکرنے والے اورقربانیاں دینے والے پیرامیڈیکس کوفوری طورپراپ گریڈیشن دیاجائے۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے صدر محمدیونس خان ضلعی صدرکمال الدین خان محمدنوازخان منصف گل نے علامتی ہڑتال کے موقع پراخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سال2018میں پیرامیڈیکس کے منظورشدہ پوسٹوں پرترقیاں نہیں ہورہے جس کی  وجہ سے سینکڑوں پیرامیڈیکس ترقی کے راہ تکتے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔انہوں نے صوبائی تنظیم پرمکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ ہمیں احتجاج اورمزیدہڑتال کرنے پرمجبورنہ کیاجائے انہوں نے پیرامیڈیکس کیلئے منجمینٹ کیڈرکابھی مطالبہ کیا۔اس موقع پرپیرامیڈیکس نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرعلامتی احتجاج کرکے ڈیوٹی سرانجام دی انہوں نے 3ستمبر کومالاکنڈڈویژن میں مکمل احتجاج اورہڑتال کیلئے تمام ساتھیوں کوتیاریاں تیزکرنے کی ہدایت کردی۔