حضرت علیؓکسی فرقہ کے نہیں پوری کائنات کے امام ہیں،اعجاز عالم

حضرت علیؓکسی فرقہ کے نہیں پوری کائنات کے امام ہیں،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق پنجاب اعجاز عالم نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کسی ایک گروہ یا فرقہ کے نہیں پوری کائنات کے امام ہیں آپکی دین اسلام اور انسانیت کی بقاء کے لیے کی گئی خدمات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی،شجاعت اور سخاوت میں آپکا کوئی ثانی نہیں،اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے یہ باتیں انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او عامر حسین ہاشمی کی جانب سے  یوم غدیر کی خوشی میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،پارلیمانی سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات اور دینی خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،حضر ت علی اور بی بی فاطمہ کی شادی جیسی دنیا میں کوئی مثال نہیں یہ وہ شادی ہے جو زمین کے بجائے آسمان پر منعقد ہوئی۔بابا گورو نانک حضرت علی ؑ اور آپکے فرزند امام حسین سے خصوصی محبت رکھتے تھے اور انہوں نے ہمیں بھی آپ سے خصوصی عقیدت کا درس دیا۔مولانآغا علی حسنین مہدوی نے  بھی خطاب کیا۔

کہا کہ 18ذی الحج دین کی تکمیل کا دن ہے۔نبی کریم کے خطبہ نے حکم الہی کو واضح انداز میں امت مسلمہ پر عیاں کیا۔ہمیں اس دن کی فضیلت حاصل کرنا چاہیے معروف نعت خواں محمد زوہیب قادری اور خدیش رضا نے ہدیہ نعت پیش کیا تقریب میں وفاقی وزیر حماد اظہر کے کوآرڈینیٹر ملک ساجد پرنس،سردار من میت سنگھ،علی رضا شیرازی،حاجی نثار علی خان،اظہر زیدی،اسلم علی ور ک،عاقل حسین ہاشمی،عادل حسین ہاشمی،عدنان طاہر،مہدی علی،شوکت سندھوسمیت دیگر افراد کی بڑی تعدا دنے شرکت کی مہمانوں سمیت دیگر شرکاء میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے اور کرونا وائرس کے مکمل خاتمہ سمیت ملکی ترقی و خوشحالی و اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔