قائد اعظمؒ اور رفقاء نے ہند و ؤں کی سازشوں کا دانشمندی سے مقابلہ کیا

قائد اعظمؒ اور رفقاء نے ہند و ؤں کی سازشوں کا دانشمندی سے مقابلہ کیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر وائس چیئرمین ملک نعیم نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت آگ اور خون کا دریا عبور کرکے دو قومی نظریہ کی آبیاری کرنے والے عظیم محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقا ء نے ہندو بنیئے کی سازشوں اور مکاریوں کا مقابلہ نہایت دانشمندی اور معاملہ فہمی کے ساتھ کیا۔

 قائد کی شدید علالت کے باوجود الگ وطن کیلئے جدوجہد اور اسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانا مضبوط ارادے اور بلند حوصلے کی عکاسی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -