الخدمت گروپ کی رئیل اسٹیٹ سیکٹرکیلئے بے مثال خدمات ہیں، میاں طلعت احمد 

    الخدمت گروپ کی رئیل اسٹیٹ سیکٹرکیلئے بے مثال خدمات ہیں، میاں طلعت احمد 

  

لاہور(انٹر ویو میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) الخدمت گروپ ڈی ایچ اے کے چیئرمین اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق صدرو چیئرمین میاں طلعت احمد نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کے جواب آ نے چاہیے، الخدمت گروپ کے 4منتخب نمائندوں کو فیصلہ سازی سے ہمیشہ دور رکھا گیا اورکبھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے بحران کے حل کے لیے الخدمت گروپ کی خدمات نظر انداز نہیں کی جا سکتیں۔ زمین ڈاٹ کام کے خلاف بائیکاٹ تحریک کی آڑ میں برادری کے مفادات کا سودا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایگریمنٹ کی تفصیلات سامنے آنا چاہیے اورغداری جس نے کی اس کے بارے میں بھی ڈیلرز برادری کو پتہ لگنا چاہیے۔ ڈی ایچ اے لاہور کے دفتر میں سالہاسال کی جہدوجہد کے بعد ڈیلرز کو ملنے والے باوقار مقام کو پھر ٹکے ٹوکری کر دیا گیا ہے، ڈی ایچ اے ٹرانسفر فیس میں کمی کرے،انہوں نے کہا ٹیکسزکی واپسی کے لیے طویل جہدوجہد کی کامیابی پر ڈیلرز برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، میاں طلعت احمد نے کہا ریلٹر گروپ کے چند ممبران نے پوری ایسوسی ایشن کو یرغمال بنا رکھا ہے،پراپرٹی بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے درجنوں دفاتر بند ہوئے لیکن ایسوسی ایشن کسی کی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا الخدمت گروپ خدمت کی تاریخ کو نظر انداز  نہیں کیا جا سکتا ۔ سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد تک لانے میں الخدمت گروپ کی حکومت سے طویل خط وکتابت ریکارڈ کا حصہ ہے۔2016ء سے الخدمت گروپ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مسائل کے حل کے لیے جہدوجہد کر رہی ہے ودہولڈنگ کا خاتمہ، تعمیراتی پیکج کا اعلان ڈیلرزکی تحریک کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا اورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیکج دینے کی ضرورت ہے سی پیک ہمار ا محفوظ مستقبل ہے گوادر میں انوسٹمنٹ ضرور کرنی چاہیے۔میاں طلعت احمد نے کہا ڈیلرز برادری نے کبھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا حکومت اگر اپنا ریونیو بڑھا نا چاہتی ہے تو ہمیں اعتماد میں لے کر ٹیکس نظام فرینڈلی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے انہوں نے کہا ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے لیے رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور ہاوسنگ سیکٹر 50لاکھ گھروں کی تعمیر میں وزیر اعظم کے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -