مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے سابق نائب مہتمم مولانا حلیم رحمت کی اہلیہ کا انتقال

مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے سابق نائب مہتمم مولانا حلیم رحمت کی اہلیہ کا انتقال

  

  لاہور (پ ر)  مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے سابق نائب مہتمم مولانا حلیم رحمت اللہ کی اہلیہ جو کہ تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی کی بڑی ہمشیرہ اور مولانا ہارون کاندھلوی کی صاحبزادی  تھیں مکہ مکرمہ میں علالت کے بعد انتقال کر گئیں مولانا حلیم رحمت اللہ کی اہلیہ کے انتقال پر انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنا یت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا قاری محمد بن سعید،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا قاری امداد اللہ قاسمی،مولانا عبدالوحید مکی، مولانا عمر عبدالحفیظ مکی، مولانا عبدالصمد مکی،مولانا اسعد محمود مکی،مولانا طاہر مکی، مولانا معاذ عبدالحفیظ، مفتی انیس احمد مظاہری،مفتی شاہد محمود، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی مولانا افتخار اللہ شاکر،مولانا غلام یاسین صدیقی اور مفتی عتیق الرحمننے مولانا حلیم رحمت اللہ کے صاحبزادوں تمیم عماد اور ہانی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا دعائے مغفرت کی۔

 مرحومہ صوم و صلوۃ کی پابند،ا نتہائی متقیہ، پرہیزگار، نیک سیرت اور تہجد گذار خاتون تھیں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے قائدین و کارکنان حلیم رحمت اللہ کے لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -