جے یو آئی کارکنوں کا مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے خلاف مظاہرہ

جے یو آئی کارکنوں کا مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے خلاف مظاہرہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جے یو آئی لاہور سٹی کا مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے واقعہ کے خلاف مسجد وزیر خان کے باہر احتجاجی مظاہرہ، قیادت سیکرٹری جنرل مفتی عبد الحفیظ،لاہور کے امیر محمد افضل خان، حافظ غضنفر عزیز،مولانا عبد الودودشاہد،مولاناسلیم اللہ قادری،،حاجی عرفان شجاع بٹ،مفتی بشیر یوسف زائی،مفتی سیف اللہ،مولاناسلیم اللہ قادری، مولانا عبد اللہ شاہ،مولانا محمد میاں،حافظ منظور الحسن چترالی،حافظ عبد الصمد، قاری صدیق توحیدی نے کی۔ مفتی عبد الحفیظ، محمد افضل خان،حاجی عرفان شجاع، مولاناسلیم اللہ قادری اور دیگر نے کہاکہ چند ٹکوں کی خاطر مسجد کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -