آصف زرداری تمام مقدمات کا سامنا کریں گے،بیلم حسنین

  آصف زرداری تمام مقدمات کا سامنا کریں گے،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ آصف زرداری تمام مقدمات کا سامنا کرینگے اور بری ہونگے کیونکہ ان تمام کیسوں میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ سیاسی انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پیپلزپارٹی اپوزیشن میں آئی اس سے سیاسی انتقام لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام امتحانوں میں پوری اتری ہے اب بھی مقدمات کا سامناکرینگے۔

 بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی چار حکومتوں میں کبھی اپوزیشن سے انتقام نہیں لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -