اشرف آصف جلالی کے مسئلہ پر مفتیان کرام پر مشتمل بورڈ تشکیل
لاہور (نمائندہ خصوصی) ااشرف آصف جلالی کے مسئلہ پر مفتیان کرام کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے مسئلہ پر کراچی کے علمائے اہل سنت اور مفتیان کرام نے پروفیسر منیب الرحمن کی صدارت میں ایک مصالحتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا ایک آن لائن اجلاس 9اگست بروزاتوار منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی، مفتی عبدالستار سعیدی،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،مفتی محمد جان نعیمی، علامہ سید نویدالحسن شاہ، میاں جلیل احمد شرقپوری، ثروت اعجاز قادری،مفتی محمد ابراھیم قادری،مولانا محمدصدیق ہزاروی،مولانا عبدالرزاق نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر ملک کے مقتدر مفتیان کرام پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دیا گیاجو اس مسئلہ کا علمی طور پر جائزہ لیکر اہل سنت والجماعت کا ایک متفقہ موقف قوم کے سامنے پیش کریگا۔