درخت انسانی جانوں کی بقاء کے لئے انتہائی ناگزیر ہیں
لاہور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ٹریڈرزونگ لا ہور کے جنرل سیکرٹری عادل حفیظ نے کہا ہے کہ ٹریفک، انڈسٹری و دیگر صنعتی سیکٹر سے زہریلے دھویں کے اخراج کے نقصانات سے بچنے کیلئے درخت انسانی جانوں کی بقاء اور محفوظ بنانے کیلئے انتہائی ناگزیر ہیں درخت قدرت کا وہ حسین تحفہ ہیں جو قدرتی طور پر فضا کو گندہ ہونے سے بچانے اور بیماریوں کے پھیلاو کو روکنے کا موجب بنتے ہیں۔