مسجد میں شوٹنگ کے ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے،نعیم الدین

مسجد میں شوٹنگ کے ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے،نعیم الدین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کرنے والے فنکاروں، محکمہ اوقاف کے ملازمین کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے جبکہ صوبائی وزیر  اوقاف سعید الحسن شاہ اور سیکرٹری اوقاف ارشاد احمد کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔

،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر لاکھوں قربانیوں کے بعد یہ ملک کیا اس لیے قائم کیا گیا تھا کہ یہاں مساجد میں رقص و سرور کی محفلیں ہوں،مسجد مقدس ترین مقام ہے، کسی کو بھی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -