ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان کی5 ویں پوزیشن،بھارت پہلے نمبر پر

ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان کی5 ویں پوزیشن،بھارت پہلے نمبر پر

  

دبئی (یواین پی) بھارت کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور  موجود ہے جبکہ پاکستان کا پانچوا ں نمبر ہے، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اب انگلینڈ ٹیم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین سکتی ہے،تیسری پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔ بھارتی ٹیم سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلش ٹیم 266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔کیویز ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس کو تین میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیوی ٹیم 180 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ سری لنکن ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ بنگال ٹائیگرز تحال کوئی میچ نہیں جیت سکے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -