پاکستان انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیت سکتا ہے، انضمام 

  پاکستان انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیت سکتا ہے، انضمام 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ سے بہتر ہے اور قومی ٹیم اب بھی تین میچوں کی سیریز جیت سکتے ہیں۔  مجھے لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ سے بہتر ہے اور ہمیں پہلا ٹیسٹ جیتنا چاہئے تھا، مجھے اب بھی یقین ہے کہ پاکستان پھر بھی سیریز جیت سکتا ہے، جب آپ کسی سخت مرحلے سے گزر رہے ہیں تو ٹیم کی باڈی لینگوئج کو تبدیل نہیں کرنا چاہئے۔ پہلے ٹیسٹ میں تیسرے دن دوسری اننگز کی بیٹنگ کے بعد پاکستان کے کھلاڑی دباؤ کا شکار نظر آئے۔ اس طرح کی شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ کا کردار اہم ہے۔

کیونکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ پست ہو جائے گا۔ ان کو حکمت عملی کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -