انگلینڈ سے سیریز میں کامیابی کیلئے مصباح کی قوم سے دعاکی اپیل

انگلینڈ سے سیریز میں کامیابی کیلئے مصباح کی قوم سے دعاکی اپیل

  

اولڈ ٹریفورڈ(نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے قوم سے سپورٹ کی اپیل کردی۔ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ناکامی پر مداحوں کی طرح ہم بھی دل شکستہ ہیں مگر اسے ہی کرکٹ کہتے ہیں، پی سی بی کی طرف سے جاری کی جانے والی تحریر میں نے کہا کہ فتح اور شکست کے درمیان بہت معمولی سا فرق ہوتا ہے اور ہار کے بعد خود کو کوسنا بھی بہت آسان ہوتا ہے، مگر ہمیں یہ ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور میچ کے آخری سیشن کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس ٹیسٹ میچ گرفت برقرار رکھی۔مصباح الحق نے کہا کہ یقیناً ہمیں اپنے کھیل میں 10سے 15فیصد مزید بہتری لانے اور دبا? میں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے، مگر ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، مایوسی ضرور ہے مگر ہمیں اسے اپنے ذہنوں پر طاری نہیں رکھنا ورنہ واپسی مشکل ہوگی اور پلیئرز بھی بھروسہ ہے کہ وہ ابھی واپس آسکتے ہیں اور اس کے لئے ہم ایک بہترین حکمت عملی کے تحت دوسرے ٹیسٹ میں میدان میں اترینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -