ہاکی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، آصف باجوہ 

 ہاکی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، آصف باجوہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی بہترکارکردگی کے لئے کوشاں ہیں اور لاک ڈاؤن کے باوجود ان کی تربیت کارکردگی بہتر بنانے کی طرف قدم تھا جس کا مستقبل میں فائدہ حاصل ہوگا انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں جو کامیابی کے لئے بھرپور محنت کرتے ہیں اور امید ہے کہ اب جب ٹیم میدان میں اترے گی تو ایک نئے انداز میں نظر آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تو یہ کوشش ہے کہ ٹیم کھویا مقام حاصل کرے اس کے لئے فیڈریشن اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کررہی ہے آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں ہاکی کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے ہم منظر عام پر لارہے ہیں کورونا میں کمی کے بعد اب فیڈریشن ملک میں ہاکی کے مقابلوں کے لئے پلاننگ کررہی ہے امید ہے اس حوالے سے جلد ہی کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا۔