ہمیشہ بہتر سے بہتر اداکاری کی کوشش کی، صائمہ خان

ہمیشہ بہتر سے بہتر اداکاری کی کوشش کی، صائمہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔میں اپنے ہر ڈرامے کے لئے نیا ڈانس آئٹم تیار کرتی ہوں۔ آج شہرت کی جن بلندیو ں پر ہو ں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہوں۔ صائمہ خان  نے مزیدکہا کہ آج شہرت کی جن بلندیو ں پر ہو ں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہوں اور میں ہمیشہ اپنے کردار کو اصل رنگ میں اداکرنے کی کوشش کرتی ہو ں کیونکہ فنکار وہی ہے جو اپنے کردار کو اصل رنگ میں رنگ دے اور میں بھی کوشش کرتی ہوں کہ ہمیشہ ڈراموں میں منفرد کردار ادا کروں۔

میں اپنے پرستاروں کی بھی بہت مشکور جنہوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا۔

مزید :

کلچر -