سی ٹی او کا بارش کے دوران مختلف ٹریفک سیکٹرز کادورہ

سی ٹی او کا بارش کے دوران مختلف ٹریفک سیکٹرز کادورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا  سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)سید حماد عابد کی ہدایت پر وارڈنز ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت میں پیش پیش رہے اور بارش کے دوران شہریوں کی مدد یقینی بناتے رہے، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے بارش کے دوران مختلف ٹریفک سیکٹرز کو دورہ کرکے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے گئے اور وارڈنز یونیفارم کی پروہ کئے بغیر شہریوں کی مدد کرتے نظر آئے مون سون کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں ٹریفک کی روانی اضافی نفری لگائی گئی بارش کے دوران تمام افسران سڑکوں پر موجود رہے، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ تمام سرکل افسران اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیں اور ڈی ایس پیز واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں  انہوں نے ہدایت کی کہ تمام لفٹرز، بریک ڈاونز کو نشیبی سڑکوں پر پوزیشن رکھیں اور کینال روڈ انڈرپاسسز پر موٹرسائیکلوں کو جمع نہ ہونے دیا جائے ڈی ایس پیز نشیبی سڑکوں، چوکوں کا جائزہ لیں۔ 

سی ٹی اولاہور نے شہریوں کوہدایت کی کہ وہ محتاط ہوکر ڈرائیونگ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ سے جانب خیابان، چونگی امرسدھو، اک موریہ، دو موریہ،شاہدرہ چوک، گھاس منڈی، کوٹ شہاب الدین، ٹمبر مارکیٹ،کریم بلاک، ایم اے کالج چوک، محمود چوک، سمن آباد، یتیم خانہ چوک، صفانوالہ چوک، قادری چوک، چائنہ چوک سمیت متعدد شاہراہوں پر پانی جمع ہے۔ بارش کے پانی کیوجہ سے ٹریفک سست رفتار میں رواں دواں ہے، بارش کے دوران شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا،، ،،،

مزید :

علاقائی -