صدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن 

  صدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،ایس پی صدر ڈویژن سید غضنفر علی کی قیادت میں صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث185ملزمان گرفتار کر لئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 گینگز کے21 ملزمان کے قبضہ سے 02لاکھ 75ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 38 پسٹلز، 02رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 ملزمان کے قبضہ سے 08کلو 636گرام چرس، 630 گرام ہیروئن اور199 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران24 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب13اشتہاری وعادی مجرمان کوگرفتارکیاگیا پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر49ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -