فیکٹری ایریا کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے خواجہ سر اء جاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے خواجہ سراء جاں بحق تفصیلات کے مطابق 30 سالہ خواجہ سراء مایا سیون اپ پل گلبرگ سے گزر رہا تھا کہ اس دوران اس نے پھسلنے سے بچنے کے لئے کھمبے کا سہارا لیا جہاں سے اسے شدید کرنٹ لگا جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر ورثاء کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار پر تدفین کیلئے انکے حوالے کر دی۔