17ایام میں لاہور پولیس کا کوئی اہلکار کورونا پازیٹونہیں ہوا: ذوالفقار حمید 

  17ایام میں لاہور پولیس کا کوئی اہلکار کورونا پازیٹونہیں ہوا: ذوالفقار حمید 

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے کورونا وباء کو شکست دے دی، 17ایام میں کوئی اہلکار کورونا پازیٹو نہیں ہوا۔ مجموعی طور لاہور پولیس کے کورونا وباء سے456 اہلکار متاثر ہوئے۔ جن میں 443 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے۔ سربراہ لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے صرف 09اہلکار قرنطینہ ہیں جبکہ فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے  5 سپوت قربان ہوئے ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا وباء میں شہریوں کے تحفظ پر مامور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی پولیس نے قرنطینہ مراکز، ہسپتالوں، ناکوں، کیشن سنٹرز پر چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دئیے، اس کے باوجود لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ لاہور پولیس نے کورونا وباء میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا۔ کورونا وباء کے تدارک کیلئے لاہور پولیس کے تعاون پر شہریوں کے مشکور ہیں۔لاہور، کورونا وباء سے ابھی مزید احتیاط برتنا ہوگی۔

مزید :

علاقائی -