احتساب عدالت‘ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع 

  احتساب عدالت‘ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے علامہ اقبال ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی ساہیوال کے مالک شمزید حسین کے جوڈیشل ریمانڈ 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 24 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے گزشتہ روز نیب کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے  کورونا وائرس خدشات کے باعث ملزم شمزید حسین کو 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا نیب کا موقف ہے کہ ملزم نے علامہ اقبال ٹاؤن کے نام سے ساہیوال میں سوسائٹی بنائی، ملزم نے شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے رقم لے لی مگر پلاٹ نہیں دئیے۔دوسری سماعت میں احتساب عدالت نے الرحیم ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک محمد شفیق کے کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی کردی،عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے   کورونا وائرس کے باعث ملزم کو 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا،نیب کا موقف ہے کہ ملزم نے شہریوں سے 20 کروڑ روپے کا فراڈ کیا، ملزم نے ساہیوال میں غیرقانونی طور پر سوسائٹی بنائی، ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں لوگوں کو پلاٹس مہیا نہ کئے۔ 

مزید :

علاقائی -