شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری، ڈی آئی جی آپریشنز

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری، ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہاہے کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے لاہور پولیس شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ساتھ جرائم کنٹرول کرنے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ جولائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 4732ملزمان کو گرفتار کیا سٹریٹ کرائم، ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن میں 116گینگز کے278ملزمان سے 02 کروڑ 03 لاکھ سے زائد روپے مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی ناجائز اسلحہ کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران700ملزمان کو گرفتار کے اْن کے قبضہ سے23رائفلز،09 کلاشنکوف،28 بندوقیں 634 ریوالورزوپسٹلزاور4079 گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران 875ملزمان کو گرفتار کیا گیا  ملزمان کے قبضہ سے08کلو گرام سے زائد ہیروئن، 361کلوگرام چرس،959گرام آئس، 02کلو 660 گرام افیون اور13840 بوتلیں شراب برآمدکی گئیں قمار بازی کیخلاف کارروائی کے دوران 689 ملزمان سے 14لاکھ14 ہزارروپے سے زائد رقم برآمدکی گئی قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی کے دوران 186 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے چوری، دھوکا دہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب379 اشتہاری اور329عدالتی مجرمان کو گرفتار کیاگیا ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر اور لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر1296ملزمان گرفتارکئے گئے۔

مزید :

علاقائی -