سی سی پی او کی بارش کے دوران پولیس کو شہریوں کی فوری مدد کی ہدایت

سی سی پی او کی بارش کے دوران پولیس کو شہریوں کی فوری مدد کی ہدایت

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور  نے بارشوں کے دوران لاہور پولیس کو شہریوں کی فوری مدد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی صورت میں مدد کیلئے فوری ریسپانڈ کیا جائے سربراہ لاہور پولیس نے سی ٹی او لاہورکیپٹن (ر)سید حماد عابد کو ہدایت کی کہ مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے ٹریفک پولیس بارش کے دوران واسا انتظامیہ سے رابطے میں رکھے انہوں نے فورس کو بارش کے دوران شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے زیادہ مستعدی سے فرائض سرانجام دیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران شہری بجلی کے کھمبوں، لٹکتی تاروں اور دیگر الیکٹرک تنصیاب کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں، لاہور پولیس ہمہ وقت شہریوں کے تحفظ اور مدد کیلئے تیار ہے،،،

مزید :

علاقائی -