چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہریوں سے نقدی، زیورات، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں 

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہریوں سے نقدی، زیورات، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چھین ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے سرفراز کے گھر سے4لاکھ 75ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلبرگ میں ڈاکووں نے حفیظ  کے گھر سے 3لاکھ 60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوؤں نے سلمان کے گھر گھس کر4لاکھ 60ہز ار کی نقدی لوٹ لیے بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عبدالرحمان کے گھر سے 1لاکھ 20 ہزار کی نقدی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، ملت پارک میں ڈاکووں نے فیروز کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے شہزاد  سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، سبزاہ زار  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اللہ دتہ  سے26ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے قاسم سے18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ شالیمار اور لیاقت آباد سے گاڑیاں اور راوی روڈ،مصطفی ٹاون اور شیراکوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -