پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سٹی ڈویژن آپریشنز ونگ کے جوانوں کی فائر پریکٹس
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر پولیس جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور اسلحہ پرگرفت مضبوط رکھنے کیلئے اہلکاروں کی فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سٹی ڈویژن آپریشنز ونگ کے 24 جوانوں کوفائر پریکٹس کروائی گئی جوانوں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی گئی قائمقام ایس پی ہیڈ کوارٹرز راشد ہدایت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور پولیس کا سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل ایلیٹ فورس، سکیورٹی ڈویژن اور آپریشنز ونگ کے 1005 افسران و جوانوں کی فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے فائر پریکٹس مرحلہ وار لاہور پولیس میں تعینات تمام افسران و اہلکاروں کو کروائی جائے گی۔