چوکی انچارج نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے درخواست داخل دفترکردی

چوکی انچارج نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے درخواست داخل دفترکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج پنجاب سوسائٹی کی پھرتیاں چوری شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ درج کر نے کی بجائے سائل کی درخواست کو داخل دفتر کر دیا سائل کی حصول انصاف کے لئے سی سی پی او لاہور سے اپیل تفصیلات کے مطابق  تھانہ فیکٹری ایریا کی چوکی پنجاب سو سائٹی کی حدود میں موٹر سائیکل چور گینگ نے ڈھیر ڈال رکھے ہیں آئے روز چور مختلف علاقوں کے گلی محلوں بازاروں سے شریف شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو جدید طریقوں سے چابی لگا کر باہیک چوری کر کے آسانی سے فرار ہوجاتے ہیں مقامی پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے شہریوں کو تسلیاں دیکر ٹرخا دیتی ہے بعدازاں درخواست کو داخل دفتر کر دیتے ہے اسطرح سات روز قبل شہری امان اللہ کی موٹر سائیکل نمبری LEW 300 کو گینگ کے سر گرم رکن نے چوری کر لی شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے درخواست جمع کردی جسے ایس ایچ او نے چوکی انچارج کو مارک کر دی چوکی انچارج نے وقوعہ کی تصدیق اور سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج کے باوجود شہری کی درخواست کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے درخواست کو داخل کردیا   سی سی پی لاہور سے اپیل کی کہ میری چوری شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ درج کرکے برآمد کی جائے۔

اور کرپٹ چوکی انچارج کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

مزید :

علاقائی -