آئی جی پنجاب کے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات 

آئی جی پنجاب کے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)چمن بم دھماکہ کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق  چمن میں بم دھماکے کے بعد آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے  اور  بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنائے جانے کے احکامات جاری کر دیا ان کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات کے گرد و نواح میں ڈولفن، پیرو سمیت پیٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے اورتمام اضلاع میں سرچ، سوئپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -