جے ایس بینک کا بہترین ایس ایم ای بینک کا اعزاز حاصل 

جے ایس بینک کا بہترین ایس ایم ای بینک کا اعزاز حاصل 

  

لاہور(پ ر)ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ریٹیل بینکنگ ایوارڈ 2020ء میں جے ایس بینک کو پاکستان کا بہترین ایس ایم ای بینک قرار دیا گیا ہے۔ بینک کو لگاتار دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جدید ترین مصنوعات اور خدمات کے حامل بینکوں کو تسلیم کرنے کے لئے یہ ایوارڈ ایشیاء کے بینکوں کو یکجا کرتا ہے۔ جے ایس بینک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو قرض دینے والے صف اول کے تین بڑے بینکوں میں شامل ہے۔ سال 2019ء کے دوران بینک کا مجموعی ایس ایم ای کلائنٹ روسٹر تقریباً 22 ہزار تک بڑھ گیا ہے جبکہ دیگر بڑے اداروں کے ساتھ جدید مالیاتی حل کے ذریعے ہزاروں کلائنٹس کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے شراکت داری کی گئی ہے۔ اپنے صدر اور سی ای او کی زیر قیادت بینک نے خواتین اور خصوصی افراد کے شعبوں میں کاروباری صلاحیت میں مدد دینے پر توجہ دی۔ ایشیاء منی ایوارڈ 2020ء میں بینک کی ایس ایم ای سیکٹر کیلئے خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ ہمارے لئے ایس ایم ایز اقتصادی ترقی کا مرکز ہیں۔ اس شعبہ کی تعمیر کے ذریعے ہم پاکستان کے مستقبل کی تعمیر کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تعریف کیلئے ہم خوش ہیں اور اپنے معزز کلائنٹس کے مسلسل تعاون اور سرپرستی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے بغیر ایسا ممکن نہیں تھا۔ ایشین بینکنگ اینڈ فائنانس میگزین کے پبلشر ٹم چارلٹن نے کہا کہ جیسے کہ ہم نے اس سال کے فاتحین میں دیکھا کہ وبائی بیماری کے دوران بھی بینک اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے تھے۔ ہم اس جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ کس طرح اس مشکل وقت کے دوران اپنے کلائنٹس کو بہترین خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب اپنے کردار کے لئے پرعزم بینک کو امید ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں جدید روائتی اور ڈیجیٹل حل کی فراہمی کے ذریعے اثر پذیری کے اس سفر کو جاری رکھے گا۔

مزید :

کامرس -