چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی تعاون کا اعلان کردیا،کوکا کولا 

چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی تعاون کا اعلان کردیا،کوکا کولا 

  

لاہور(پ ر)قومی رابطہ کمیٹی نے کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے کے باعث مختلف کاروباری شعبوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کاروباری شعبوں میں سیاحت، ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹ، فضائی و ٹرین کے سفر اور دیگر شامل ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی کے باعث حکومت نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ اس وبا کے دوران طویل لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے طبقے میں چھوٹے دکاندار بھی شامل ہیں۔ جیسے جیسے معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے، اسی طرح کوکا۔کولا اپنے اوپن لائک نیور بی فور (او ایل این بی) پروگرام کے ذریعے چھوٹے دکانداروں کی دکانیں کھلوانے کے لئے اپنا تعاون بڑھا رہا ہے اور دکانوں میں درست ایس او پیز لاگو کرنے کیلئے معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام تک ملک بھر کے 11 شہروں میں ہزاروں چھوٹے دکاندار اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہونگے۔ چھوٹے دکانداروں کے پاس مشکل حالات سے گزرنے کے لئے مالی وسائل نہیں ہوتے اور انہیں جلد ہی نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے نتیجے میں ان پر قرضہ چڑھنے یا اپنا کاروبار بند ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ او ایل این بی پروگرام کے تحت چھوٹے دکانداروں کو مخصوص مالیت کی بلامعاوضہ مصنوعات فراہم کی گئیں تاکہ انکی آمدنی کا سلسلہ جاری رہے جو ان کا کاروبار جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ مزید برآں، ان تمام دکانوں پر بڑے بڑے پوسٹرز بھی فراہم کئے گئے ہیں جن میں لوگوں کو دکان میں موجودگی کے دوران سکون سے خریداری کے لئے وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ اس مہم کے تیسرے حصے میں یہ پیغام ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا تاکہ صارفین کو ان کی دکانوں سے خریداری پر ترغیب دی جائے، دکانداروں کا اعتماد بڑھے اور علاقوں میں ان کی دکانیں قائم رہیں، عام طور پر یہ دکانیں لوگوں کی گفتگو میں 'کونے والی دکان 'کے طور پر مشہور ہوتی ہیں۔ اس کام کو بھی یقینی بنایا گیا کہ اپنی ان پسندیدہ کونے والی دکانوں اور کھانے پینے کی اشیاء والی دکانوں سے خریداری کرکے ان کی معاونت کی جائے۔ اس منفرد پروگرام کے بارے میں کوکا۔کولا پاکستان کے جی ایم فہد اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ہماری او ایل این بی مہم اس معاملے کی ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح سے کمپنیاں اپنی ویلیو چین میں سب سے زیادہ مالی خطرات کے شکار افراد کو تعاون کی فراہمی کے لئے اپنے کاروباری سماجی ذمہ داری کے نسبتاََ سادہ لیکن گہرے اثرات مرتب کرنے والے کام اختیار کرسکتی ہیں۔کرونا کے باعث معاشی اور صحت پر منفی اثرات واقعی کم ہورہے ہیں جبکہ انتہائی چھوٹے چھوٹے رحمدلی پر مبنی اقدامات سے بھی لوگوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے ساتھ ہر ممکن حد تک تعاون کے لئے کوشاں ہیں جبکہ حکومت صحت کو لاحق خطرات کم کرنے اور معیشت کی بحالی کے لئے کام کررہی ہے۔" او ایل این بی پروگرام سے مستفید افراد میں عام دکانیں، کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں کے ساتھ خصوصی اسٹالز بھی شامل ہے۔ یہ پروگرام کوکا۔کولا کے عالمی مقصد دنیا میں تازگی لانے اور نمایاں فرق پیدا کرنے سے ماخوذ ہے۔

مزید :

کامرس -