اولاڈوک نے پروموشنل آفر کے ساتھ ای والیٹ کا آغاز کردیا

اولاڈوک نے پروموشنل آفر کے ساتھ ای والیٹ کا آغاز کردیا

  

کراچی (پ ر)پاکستان کے صف اوّل کے ڈاکٹر بکنگ اینڈ ویڈیو کنسلٹیشنز پلیٹ فارمOladoc نے  oladoc app میں اپنے e-wallet کا آغاز کردیا ہے۔ اس خدمت کے سلسلے میں صارفین اب ڈاکٹرکے اپائنٹمنٹ کی ادائیگی براہ راست اپنے oladoc wallets، اسٹور کریڈٹ کے ذریعہ کرسکتے ہیں اور ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔یہ ڈیجیٹل وایلیٹ اس صورت میں دستی بھی ہوسکتا ہے جب رقم کی واپسی کی ضرورت ہو۔ پرموشنل آفر کے طور پر تمام نئے صارفین کو  oladoc appکے ذریعہ سائن کرنے پر oladoc wallet پر 200 روپے حاصل ہوں گے۔پاکستان کے دس سے زیادہ بڑے شہروں میں خدمات انجام دینے اور 6,000 سے زائد ڈاکٹروں کے پینل پر ہونے کے ساتھ oladoc نے پاکستان کے لوگوں کو ہیلتھ کیئر کی سہولت تک رسائی دے کر ایک انقلابی تبدیلی پیدا کردی ہے۔اس سے پہلےoladoc نے Covid-19 کے بحران میں سب سے پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ کے ذریعہ خدمات فراہم کیں۔ انہوں نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کے پہلے ہی ہفتے میں ویڈیو کنسلٹیشن کا آغاز کیا جس سے پاکستانیوں کو گھر میں رہتے ہوئے ہی بآسانی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے مشورہ حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک فیس بک گروپ ۔ ڈاکٹرز کنسلٹیشن اینڈ ہیلتھ ایڈوائس کے نام سے تخلیق کیا  تاکہ ان کے پلیٹ فارم سے لوگ تجربہ کار ڈاکٹروں سے مفت مشورہ حاصل کرسکیں۔Covid-19 نے ہماری زندگیوں پر گہر ے اثرات مرتب کئے ہیں اور صارفین کو ضروریات کی تکمیل کیلئے اپنے ارد گرد کی دنیا سے رابطے کا طریقہ بدل دیا ہے۔ 

اس عالمی وبا کے باعث ہم کو ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس ادائیگی کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے۔ نیز کرنسی نوٹوں کے ذریعہ وائرس کے پھیلاؤ نے بھی اس بات کو مزید اہم کردیا ہے کہ آئندہ صرف کیش لیس یعنی نقد رقم کے بغیر ادائیگیاں کی جائیں۔اس نئی پیش کش کے بارے میں oladocکے CEO عابد زبیر ی نے کہا، oladoc wallet"کے آغاز سے ہم نے صارفین کو اپنی صحت کیلئے کسی خطرے کے بغیر ہیلتھ کیئر کی خدمات باسہولت طریقے سے حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کی ڈیجیٹل چینلز کے ذریعہ ادائیگی سے ہم کو بڑے پیمانے پر غیر منظم ہیلتھ کیئر کے شعبہ کو ڈیجیٹائز کرنے میں مدد ملے گی۔مستقبل میں پاکستان میں ادائیگیوں کیلئے بنا کاغذ لین دین کا طریقہ استعمال ہوگا اور اسی مستقبل کی طرف یہ ہمارا پہلا قدم ہے۔" ۔ ۲ ۔

اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے  آپ oladoc app کو iOS اور گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -