نکاٹی کے سالانہ انتخابات  کے شیڈول کااعلان

نکاٹی کے سالانہ انتخابات  کے شیڈول کااعلان

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نکاٹی کے اعلامیے کے مطابق 12اگست سے 18اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ 15ستمبر2020بروز منگل کو سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد بروز ہفتہ 26ستمبر2020کو سالانہ اجلاس عام منعقد ہوگا جس میں نکاٹی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے عہدیداروں کا اعلان اور سالانہ حسابات کی منظوری دی جائے گی۔

نکاٹی کے انتخابات کے لیے محمد عارف کو الیکشن کمشنر جبکہ ممتاز عالم اور نور عادل کو ممبرز مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -